چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا اقدام

174
 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی ڈرافٹ شیڈول میں تین مقامات کی تجویز دی ہے۔

کرکٹ کی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے فروری میں ہونے والے ایونٹ کے لیے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

آٹھ ٹیموں کا ٹورنامنٹ دو ہفتوں تک جاری رہنے کی توقع ہے، جب کہ تاحال حتمی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے،

پی سی بی نے معائنہ کرنے کے لیے آئی سی سی کی ٹیم کے دورے کے لیے مقام اور شیڈول طے کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم سے متعلق میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ انڈیا چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گا،

اس حوالے سے ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت اگلے سال میگا ایونٹ میں اپنے میچ پاکستان میں کھیلے گا۔

عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ میزبان ملک آئی سی سی کو ایونٹ کے ڈرافت کا شیڈول پیش کوتا ہے جسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیم دیکھتی ہے اور اچھی طرح سے جائزہ لیتی ہے، شیڈول کو حتمی شکل دینے سے پہلے جائزہ لینے کے لیے براڈکاسٹر اور دیگر بورڈز کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان میں ہونے والے میچوں کا شیڈول بھیج دیا ہے۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.