سو لفظوں کی کہانی زمین

شاہد کاظمی

5

دوسُو کی زمین پر باٹو نے قبضہ کر لیا۔
چند ایکڑ بمشکل دوسُؤ نے واپس لی،
لیکن زمین کا زیادہ حصہ اب بھی باٹو کے قبضے میں تھا،
اور وہ زمین چھوڑنے کو تیار نہیں تھا۔
دوسُو خاموش طبع اور صلح جو شخصیت کا مالک تھا۔
باٹو اُس کے برعکس،
چھٹا ہوا بدمعاش، دھونس، مار کٹائی میں ماہر تھا۔
عدالتی کیس کا بھی فائدہ نا ہوا، سالوں سے کیس چل رہا تھا۔
باٹو کا ایک حادثے میں مر گیا،
تدفین جس زمین کے ٹکڑے پہ کی گئی،
وہ دوسُؤ نے ہی قبرستان کے لیے وقف کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.