منظر دیکھ کر بہت پریشان ہوا،
کمیٹی والے ریڑھیاں اٹھا کر ٹرک میں ڈال رہے تھے،
ادھیڑ عمر شخص سے مباحثہ زوروں پہ تھا،
معاملہ فروٹ کی ریڑھی کا تھا۔
تھوڑی مہربانی کر دیں،
غریب انسان ہے، میں نے کمیٹی والوں سے درخواست کی۔
یہ مافیا ہے، آپ نہیں جانتے، جواب ملا۔
بصد اصرار کمیٹی والوں نے اس کی ریڑھی چھوڑ دی۔۔۔
سوچا وہ شخص احساں مند ہو گا،
لیکن وہ پھر کمیٹی والوں کی منتیں کر رہا تھا۔
اب کیا مسلہ ہے؟ میں نے اس سے پوچھا۔
اس کی ایک نہیں پچاس ریڑھیاں ہیں، کمیٹی والا کرختگی سے بولا۔