رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل، نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ میچز سے بھی آؤٹ

74
کپتان بابراعظم اور محمد رضوان
قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ ایک بارپھر محمد رضوان کابیٹنگ آرڈر تبدیل کرناچاہتی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کے بیشتر ارکان رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں 4 نمبرپربیٹنگ کراناچاہتے ہیں لیکن کپتان بابراعظم رضوان کو نمبر 4 پر کھلانے کے حق میں نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم محمد رضوان کو اوپنر کی حیثیت سے کھلانا چاہتے ہیں ،بابر کی رائے ہے کہ اگر صائم ایوب بطور اوپنر ناکام ہوئے ہیں تو رضوان ہی اوپن کریں، جب کہ رضوان ذاتی طور پربھی نمبر4 پر کھیلنےکےحق میں نہیں ہیں۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں بطور اوپنرہی کھیلناچاہتے ہیں، بطور اوپنر پرفارمنس کے باوجود نئے نمبر کی تجویز پر رضوان کو تشویش ہے، ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کی جگہ عثمان خان یا فخر زمان کو نمبر 3 پر کھلانا چاہتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شاہین آفریدی نے رضوان کا اعتماد بڑھانے کے لیے خصوصی تقریب رکھی تھی۔

رضوان کی بقیہ میچز میں شرکت مشکوک:

دوسری جانب ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے، رضوان سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کا آج فیصلہ کرنے کا امکان ہے، رضوان کو ٹانگ میں تکلیف ہے اور انہیں آرام کی ضرورت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اسکین رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرے گی، محمد رضوان کوتیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زیادہ تکلیف ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.