شہباز شریف پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم منتخب

13

وزیراعظم کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس، اراکین کے احتجاج کے دوران ووٹنگ جاری

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب نے 92 جبکہ شہباز شریف نے 201 ووٹ حاصل کیے

اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار شہباز شریف پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم بن گئے۔

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدوار شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب میں مقابلہ ہوا۔ شہباز شریف کو 201 ووٹ ملے۔
قومی اسمبلی کے 336 کے ایوان میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 169 ووٹ درکار تھے۔
چوبیسویں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ایک گھںٹے کی تاخیر سے 12 بجے شروع ہوا۔
اجلاس کے آغاز پر سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اسپیکر کی ڈائس کے سامنے احتجاج اور نعرے بازی کی جبکہ ن لیگ کے ارکان نے گھڑی چور کے نعرے لگائے۔

ووٹنگ کے دوران اراکین کیلیے لابیاں مختص کی گئیں، شہباز شریف کو ووٹ دینے والے ارکان کو ‘اے’ جبکہ عمر ایوب کو ووٹ دینے والوں کے لیے لابی ‘بی’ مختص کی گئی۔

نئے وزیراعظم کے انتخاب کے عمل سے قبل اسپیکر کے حکم پر 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں جسکے بعد ایوان کے دروازے بند کر دیے گئے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ایک گھںٹے کی تاخیر سے 12 بجے شروع ہوا۔ شہباز شریف کو ووٹ دینے والے ارکان کو ‘اے’ جبکہ عمر ایوب کے لئے بی لابی تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.