توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

48
بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

توشہ خانہ کے حوالے سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کی تحقیقات کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا، جہاں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے طلبی کے لیے نیب کا نوٹس چیلنج کردیا ہے۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب نوٹس کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواست پر سماعت کریں گے۔

بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری کی وساطت سے نیب طلبی کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی انکوائری میں نیب کا بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر قیمتی تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست پر فیصلے تک نیب کے کال اپ نوٹس کو معطل کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.