بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں بڑا اضافہ

44
خیبر پختونخوا کی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافےکا فیصلہ کیا ہے
خیبر پختونخوا کی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافےکا فیصلہ کیا ہے جبکہ ماہانہ پنشن بھی 10 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔

بجٹ اجلاس 2 گھنٹے 15 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کی صدارت اسپیکر بابر سلیم سواتی کر رہے تھے۔

وزیرخزانہ خیبر پختونخوا آفتاب عالم نے بجٹ پیش کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور ایوان بھی میں موجود تھے۔

صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے100ارب روپے کاسرپلس بجٹ پیش کیا۔

وزیرخزانہ خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے بتایا کہ کل محصولات 1754 ارب روپے ہیں جبکہ کل اخراجات 1654ارب روپے ہیں۔

بجٹ میں کم سےکم ماہانہ اجرت 32 ہزار سے 36 ہزار کرنے کی تجویز ہے جبکہ تعلیم کے لیے 362ارب روپے ،صحت کے لیے 232ارب روپے جبکہ صحت کارڈ کے لیے 34ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.