مشہور بھارتی گلوکار پنکج ادھاس چل بسے

28

ممبئی(مانیٹرنگ سیل)) بھارت کے لیجنڈ گلوکار پنکج ادہاس انتقال کرگئے۔

پنکج ادہاس کی عمر 72 سال تھی اور وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ پنکج ادہاس کی بیٹی نے ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر دی۔

پنکج ادہاس کی گائی ہوئی غزلوں کے ساتھ ساتھ ان کے پوپ گانے بھی مشہور ہوئے۔
پنکج ادہاس نے اپنی غزلوں کو 80 اور 90 کی دہائی میں میوزک ویڈیوز کے ساتھ پیش کرکے نوجوان نسل میں مقبولیت حاصل کی۔
پنکج ادہاس نے فلموں کے لیے بھی گلوکاری کی۔ ان کے مشہور گانوں میں چھٹی آئی ہے
چاندی جیسا رنگ ہے تیرا ور دیگر شامل ہیں۔ پنکج ادہاس کو 2006 میں بھارتی حکومت نے پدما شری ایوارڈ سے نوازا تھا۔

MUMBAI (Monitoring Cell)) India’s legendary singer Pankaj Udahas passed away.

26/02/24

https://dailysarzameen.com/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.