وزیراعلی’ مریم نواز کے انقلابی اقدامات ، بجلی بلوں میں مستقل ریلیف دینے کا آغاز

اداریہ

10

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی خاتون وزیراعلی’ مریم نواز شریف نے انتہائی تیز رفتاری سے عوامی بہبود کے انقلابی کام کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنا منصب سنبھالتے ہی عوامی بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ انقلابی منصوبوں سمیت بڑے پراجیکٹس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پہلی بار غریبوں کو مفت ادویات انکی دہلیز تک پہنچانے کا ایسا اہتمام کیا گیا کہ اس سے ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا کے ڈیٹا کو حاصل کر کے مستحق خاندانوں کی فہرست تیار کی اور انتظامیہ نے گھر گھر جا کر اس کی تصدیق کی تا کہ حقیقی حق دار کو اس کا حق ملے۔ اس پروگرام کے تحت 65 لاکھ سے زائد ریلیف پیکیج مستحق خاندانوں کے گھروں تک پہنچایا جا رہا ہے اور مجموعی طور پر سوا تین کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر رمضان نگہبان پیکیج کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہی ہیں اور اس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ بے شک پنجاب حکومت دستیاب وسائل کو اچھی حکمت عملی سے استعمال کر کے بہتر نتائج دینے کی کوشش کر رہی ہے۔اسی طرح صوبے کے عوام کو بجلی کے ہوشربا بلوں سے نجات دلانے کی خاطر اہم کام کیا ہے اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو بجلی بلوں سے مستقل ریلیف کا وعدہ پوراکرتے ہوئے فری سولر پینل سکیم کا آغاز کردیا جس کی رجسٹریشن کا عمل انتہائی شفاف اور سہل طریقے سے کیا گیا۔سکیم کے تحت 10 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل ملیں گے، ایک ہی بجلی میٹر پر اوسطاً 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھروں کو سولر سسٹم مل سکیں گے، پنجاب میں 550 اور 1100 واٹ کے ایک لاکھ سولر پینل سسٹم دئیے جائیں گے، جون 2024ء میں 200 یونٹ تک کے صارفین کوسولر سسٹم بذریعہ قرعہ اندازی ملیں گے۔بتایا گیا ہے کہ کامیاب صارفین کے گھروں میں سولر پینل سسٹم باقاعدہ نصب کیے جائیں گے، سی ایم پنجاب سولر سسٹم کے حصول کیلئے رجسٹریشن گھر بیٹھے پورٹل سے کی جا سکتی ہے جس کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے، چیف منسٹر فری سولر پینل سکیم کے لئے ویب سائٹ پر اپلائی کرنے کی سہولت موجود رہی ، بل کا حوالہ نمبر اپنے قومی شناختی کارڈ 8800 پر ایس ایم ایس بھی کرنے پر رجسٹرڈ کیا گیا ، اس کے علاوہ سولر پینل میں رجسٹریشن کے لیے سرکاری نمبر 990302024 پر بھی رابطہ کرنے کا کہا گیا تھا ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سولر پینل کی فراہمی سے عوام کو بجلی کے بلوں میں خاطرخواہ ریلیف ملے گا، پنجاب کو قابل تجدیدانرجی کا ہب بنائیں گے، زرعی ٹیوب ویل بھی بتدریج سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس اور ای بسیں آنے سے روایتی ٹرانسپورٹ کلچر تبدیل ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاستی وسائل پر سب سے زیادہ حق عوام کا ہوتا ہے۔ حکومت ان وسائل کو بطور امانت اپنے پاس رکھتی ہے اور انہیں شہریوں کی فلاح و بہبود اور نوجوان نسل کو جدید علوم سے ہمکنار کرنے کے لیے انہوں نے 21 منزلہ آئی ٹی ٹاور تعمیر کرنے کا انقلابی قدم اٹھایا ہے۔بلاشبہ وزیراعلی’مریم نواز شریف کی کاوشوں سے صوبے کے عوام کو ریلیف ملنے کی صورت سامنے آئی ہے ،انکے اقدامات ملک میں پائیدار ترقی اور عوام کی خوشحالی کی ضمانت بنیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.