سو لفظوں کی کہانی *کمائی*

شاہد کاظمی

2

اپنی زندگی بھر کی کمائی لگا دی،
باپ نے اپنی آبائی زمین بیچی،
ماں نے اپنے جہیز کی آخری نشانی، اپنے گہنے بیچے،
بچے کچھے پیسوں کے بندوبست کے لیے چوہدری سے بھی ادھار پکڑا،
اور ہونہار سپوت کو دیار غیر بھیج دیا،
اس کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کر ڈالی۔۔۔۔۔
ایک کو دو، دو کو چار کرنے کی دوڑ میں بیٹا ایسا گم ہوا،
کہ واپسی کی راہ ہی بھول گیا۔
پہلے ماں گئی،
آج باپ بھی چلا گیا،
جس بیٹے کی خاطر اپنا سب کچھ لٹا ڈالا،
وہ دونوں کے جنازے تک میں نہ آ سکا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.