نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

36
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا، امتحانات 7 مئی سے شروع ہوں گے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے صوبائی محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ7 مئی 2024 سے شروع ہونے والے نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات لیے جائیں گے۔

چیئرمین سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ بھی جلد ہی جاری کر دیے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کیے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.