سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والی نوسر باز خاتون اشتہاری قرار
سحر عامر تارڑ نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقمیں ہتھیالیں،تصویر جاری
لاہور (کرائم رپورٹر+سٹاف رپورٹر)ڈی ایچ اے کی خاتون نے سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹ لیا ،ڈی ایچ مکان 469سٹریٹ 2سیکٹر آر فیز viiکی رہائشی سحر عامر زوجہ عامر خان کے خلاف تھانہ ایف آئی اے /اے ایچ ٹی سی لاہور میں ایف آئی آر نمبر 135/24درج کرائی گئی ہے ،مقدمہ کے مطابق خاتون سحرعامر تارڑ نے سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر بھاری رقوم ہتھیالی ہیں ۔سپیشل جج 1لاہورنے سحر عامر تارڑ کو اشتہاری قرار دیا ہے جس کی تصویر جاری کی گئی ہے ،جس کو اسکے بارے میں کچھ معلوم ہو ایک میل ahtc.lhr@fia.gov.pkاور فون نمبر 04299092000پر اطلاع دے ۔