یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کے طلبا کاامتحان میں بدترین نتائج کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

36

لاہور(تعلیمی رپورٹر+ہیلتھ رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کے طلبا نے یونیورسٹی کے امتحان کے بدترین نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، وی سی یو ایچ ایس کے خلاف نعرے بازی جاری ہے طلبا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں پہلی بار 50 فیصد طلبا کو غیرمعیاری چیکنگ کر کے فیل کردیا گیا ہے۔

صدر پرائیویٹ میڈیکل اسٹوڈنٹس یونین پاکستان ڈاکٹر حسن بلوچ کی زیر قیادت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کے طلبا نے یونیورسٹی کے سپلی امتحان کے بدترین نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

طلبا کا کہنا ہے کہ وی سی یو ایچ ایس نے بیان جاری کیا کہ سالانہ امتحان میں زیادہ بچے پاس ہوئے جس پر تشویش ہے , آئندہ پیپر مشکل بنایا جائے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ سپلی امتحان میں 50 فیصد طلباء کو فیل کر دیا گیا۔غیرمیعاری جانبدار اور بےضابطگیوں پر مبنی چیکنگ کی گئی ۔سپلی امتحانات کے پیپرز کی تھرڈ پارٹی سے نیوٹرل ری چیکنگ کروائی جائے۔یا اگلے سال کے مضامین کے ساتھ سابقہ فیل شدہ مضامین کو دینے کا موقع دیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.