بلوچستان اور کے پی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

35

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) جمیعت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحتے جے یو آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی رہنماء میر محمد اسلم عمرانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا اللہ تعالٰی محمد اسلم عمرانی کی شہادت کو قبول فرمائے۔

Islamabad (Staff Reporter) Maulana Fazlur Rehman, head of Jamiat Ulema Islam (F) says that there is no such thing as government in Balochistan and Khyber Pakhtunkhwa.

In the statement issued by Maulana Fazlur Rehman, it is said that the workers and leaders of JUI are being targeted as part of the plan. There is no such thing as government in Balochistan and Khyber Pakhtunkhwa.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.