توہین عدالت کیس فیصلے کےخلاف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد و دیگر کی اپیلیں سننے والا بینچ ٹوٹ گیا

19

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار کی غیر قانونی گرفتاریوں کے کیس میں توہین عدالت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کو 6 ماہ سزا سنائی تھی

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)توہین عدالت کیس فیصلے کے خلاف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن و دیگر کی اپیلیں سننے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس آپریشنز اور اسٹیشن ہاؤس افسر مارگلہ کی توہین عدالت کیس میں سزا کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری نے کی، دوران سماعت 2 رکنی بینچ میں سے ایک جج نے کیس کی سماعت سننے سے معذرت کرلی۔

بعد ازاں چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیس میں اپیل کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 1 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی غیر قانونی گرفتاریوں کے کیس میں توہین عدالت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کو 6 ماہ، ایس ایس پی آپریشنز کو 4 ماہ اور ایس ایچ او کو 2 ماہ قید کی سزا سنادی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.