جہاں اسٹریٹ کرائم زیادہ ہو نگے وہاں پولیس افسران جوابدہ ہونگے: وزیراعلیٰ سندھ

53

کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے جس علاقے میں اسٹریٹ کرائم زیادہ ہو نگے وہاں پولیس افسران جوابدہ ہونگے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیف سٹی کے لیے اس ماہ کے آخر تک سی سی ٹی وی کیمروں کی شپمنٹ آجائے گی، اب سیف سٹی پر کام ہوتا نظر آنا چاہیے۔

مراد علی شاہ نے کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم پر کہا کہ شہر کے جس علاقے میں اسٹریٹ کرائم زیادہ ہو نگے وہاں کے پولیس افسران جوابدہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے کچے کے علاقوں میں کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی آئی جی کو کچے کے پولیس اہلکاروں کو جدید ہتھیار چلانے کی تربیت دینے کی بھی ہدایت دی۔

Karachi (Staff Reporter) Sindh Chief Minister Murad Ali Shah warned the police and said that the police officers will be held accountable in the area where street crime is high.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.