پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کے منتظر ہیں، آئی ایم ایف

17

اقتصادی استحکام اور خوشحالی کے لئے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کے منتظر ہیں، آئی ایم ایف

اسلام آباد (کامرس رپورٹر، ڈیلی سرزمین) آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن نے پی ٹی آئی کے خط پر تبصرے سے انکار کردیا ہے۔

آئی ایم ایف کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے میڈیا بریفنگ میں کہا
کہ اقتصادی استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ پالیسز پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

نگران حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نگران حکومت کے حکام نے مالیاتی اہداف پر سختی سے عمل اور سماجی تحفظ کے لیے اقدامات کیے
جس کی بنیاد پر معاشی استحکام برقرار رہا۔

آئی ایم ایف کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے کہا کہ
ایگزیکٹیو بورڈ نے 11 جنوری کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کے ریویو کی منظوری دی تھی
جس کے بعد ادائیگیوں کا معاملہ ایک اعشاریہ نو ارب ڈالر تک پہنچا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے متعلق سوال پر آئی ایم ایف کی عہدیدار نے کہا کہ وہ پاکستان کے سیاسی معاملات یا اس حوالے سے کسی نکتے پر بات نہیں کریں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.