اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے راولپنڈی میں ملاقات

78

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہربانو نقوی کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے راولپنڈی میں ملاقات ہوئی۔

آرمی چیف نے اے ایس پی شہربانو کی ڈیوٹی کے دوران بے لوث لگن اور
ایک غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کرنے پر تعریف کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ”پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں
“ آزادی کے بعد سے، پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت، استقامت اور عزم کی وجہ سے
اندرون و بیرونِ ملک خود کو ممتاز کیا ہے۔

آرمی چیف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ”خواتین پاکستانی معاشرے کا ایک انمول حصہ ہیں
اور ان کا احترام ہمارے مذہب کے ساتھ ساتھ ہماری معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے“

29/02/24

Daily Sarzameen is determined in providing the content for everyone which includes entertainment, politics, trending issues and many more.
روزنامہ سرزمین مستند خبریں فراہم کرنے والا ایک باوقار اخبار ہے جس میں تفریح، سیاست، رجحان ساز مسائل اور بہت کچھ شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.