افغان آل راؤنڈر عظمت اللہ پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ سے باہر

467
فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عظمت اللہ عمرزئی سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہوئے ہیں۔

آل راؤنڈر گلبدین نائب کو آج ہونے والے میچ کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا، اس میچ کے جیتنے کی صورت میں پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی۔

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.