کرپشن کے الزامات پر سابق آرمی چیف کے امریکا داخلے پر پابندی عائد

23
امریکہ نے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف عزیز احمد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا عزیز احمد نے عہدے کا فائدہ اٹھایا، اورکرپشن رشوت زنی اور بدعنوانی میں ملوث رہےجس وجہ سے بنگلہ دیش کےجمہوری ادارے کمزور ہوئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عوام کا اداروں پر اعتماد کم ہوا، امریکہ بنگلہ دیش میں کرپشن کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔

واضح رہے امریکا کی جانب سے یہ اقدام سالانہ ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ، فارن آپریشنز، اور متعلقہ پروگرامز اپروپریشن ایکٹ کے سیکشن 7031 (سی) کے تحت اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے تحت یہ کارروائی عزیز احمد اور اس کے قریبی خاندان کے افراد کو عام طور پر امریکا میں داخلے کے لیے نااہل قرار دیتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.