پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کِٹ کا نام کیا رکھا گیا؟

62
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کِٹ کی رونمائی کر دی گئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کِٹ کی رونمائی کر دی گئی۔

جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رہنمائی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی عہدیدران نے شرکت کی۔

قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کٹ پہن کر آئے، اس کے علاوہ پی سی بی کی جانب جاری ویڈیو میں نسیم شاہ، وکٹ کیپرمحمد رضوان اور صائم ایوب بھی کِٹ میں نظر آئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کِٹ کا نام ‘میٹرکس’ رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل قومی ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کیا جائے گا۔

قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ سے امریکا روانہ ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.