قومی ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے روانہ

32
قومی ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے روانہ
قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کے سلسلے میں لاہور سے دبئی پہنچ گئی ہے۔

شاداب خان اور حسن علی آئر لینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر ویزہ کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے بعد میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم دبئی سے ٹیم آئرلینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی، یہ میچز 10، 12اور 14مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ آئرلینڈ سے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ جائے گی جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

تبصرے بند ہیں.