غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی

50
غزہ میں 6 ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 35 ہزا 34 افراد شہید جبکہ 78 ہزار 755 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ شہدا میں 15 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حملوں میں عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں، اسپتالوں رہائشی عمارتوں، یہاں تک کہ قبرستانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کا سول انفرااسٹرکچر بھی تباہ ہوچکا ہے، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اب تک غزہ پر 75 ہزار ٹن بارود برسا کر غزہ کی پٹی کے زیادہ تر شہری انفرااسٹرکچر کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں صرف تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے میں تقریباً 14 سال لگ سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.