مضبوط فوج اور اتحاد: پاکستان کی بقا ، دفاع ، خودمختاری اور خوشحالی کی کلید

(عبد الباسط علوی)

5

متعدد تاریخی اور عصری مثالیں کمزور فوجوں کے گہرے اور دیرپا اثرات کو ظاہر کرتی ہیں ۔ علاقائی نقصانات سے لے کر اندرونی عدم استحکام تک یہ ممالک قومی بقا اور ترقی کو یقینی بنانے میں ایک مضبوط اور قابل فوج کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہیں ۔ افغانستان کسی ملک کے استحکام پر کمزور فوج کے اثرات کی ایک واضح مثال کے طور پر کھڑا ہے ۔ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا میں اسٹریٹجک مقام رکھنے کے باوجود افغانستان کی ایک مضبوط اور متحد فوج کو برقرار رکھنے میں ناکامی کئی دہائیوں کی ہنگامہ آرائی کا باعث بنی ہے ۔ ملک کو غیر ملکی حملوں ، خانہ جنگی اور اندرونی کشمکش کا سامنا کرنا پڑا ہے ، جس کی بڑی وجہ ایک مربوط فوجی قوت قائم کرنے اور اسے برقرار رکھنے میں ناکامی ہے ۔ 1980 کی دہائی میں سوویت یونین نے افغانستان پر حملہ کیا ۔ امریکہ کی طرف سے غیر ملکی حمایت کے باوجود افغانستان کی فوج مغلوب ہو گئی جس کے نتیجے میں سوویت یونین کا انخلا ہوا ۔ تاہم ایک مستحکم فوجی اور حکومتی نظام بنانے میں ملک کی ناکامی نے طالبان کو کمزور مرکزی اتھارٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 1990 کی دہائی میں اقتدار میں آنے کا موقع فراہم کیا ۔ جب کہ 9/11 کے حملوں کے بعد امریکہ اور نیٹو کی مداخلت نے ایک نئی افغان نیشنل آرمی کی تعمیر میں مدد کی تاہم یہ فوج کمزور ، کم پروفیشنل اور نسلی خطوط پر منقسم رہی ۔ 2021 میں جیسے ہی امریکی فوجیوں کا انخلا ہوا طالبان کی پیش قدمی کے تحت افغان فوج تیزی سے منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں کابل کا زوال اور طالبان کی اقتدار میں واپسی ہوئی ۔ افغانستان کی فوجی طاقت کی کمی نے بیرونی قوتوں کو اس کی اندرونی سیاست پر اثر انداز ہونے کا موقع فراہم کیا اور ان عوامل کے خلاف دفاع کرنے کے لیے مضبوط فوج کے بغیر ملک دوبارہ عدم استحکام کا شکار ہو گیا ۔

شام ایک کمزور فوج کے خطرات کی ایک اور واضح مثال پیش کرتا ہے اور خاص طور پر طویل خانہ جنگی کے تناظر میں یہ بہت اہم ہے۔ شام کی خانہ جنگی سے پہلے شام کے پاس نسبتا بڑی فوج تھی لیکن یہ ناکارہ ، بدعنوان اور منقسم تھی ۔ جب 2011 میں تنازعہ شروع ہوا تو شامی فوج بڑھتی ہوئی شورش کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ، جس کی وجہ سے ملک تیزی سے ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا ۔ صدر بشارالاسد کے خلاف پرامن مظاہروں کے طور پر جو کچھ شروع ہوا وہ تیزی سے ایک مکمل پیمانے پر جنگ میں بدل گیا ، جس میں متعدد باغی گروہ ، غیر ملکی مداخلتیں اور انتہا پسند تنظیمیں شامل تھیں ۔ اگرچہ شام کو روس اور ایران جیسے غیر ملکی اتحادیوں کی حمایت حاصل تھی لیکن اس کی فوج کی ابتدائی کمزوری اور بغاوت پر قابو پانے میں ناکامی کے نتیجے میں ملک بکھر گیا ۔ بکھری ہوئی فوج نے شدید بدعنوانی اور ناقص حوصلے کے ساتھ حکومت کے لیے کنٹرول برقرار رکھنا مشکل بنا دیا ۔ کمزور فوجی ماحول نے داعش جیسے گروہوں کو علاقے پر قبضہ کرنے کی اجازت دی جس سے ملک میں مزید عدم استحکام پیدا ہوا ۔ شام کی فوجی طاقت کی کمی نے اسے اندرونی بغاوتوں اور بیرونی اداکاروں دونوں کے لیے کمزور بنا دیا ۔ ملک میں افراتفری برقرار ہے اور ایک منقسم فوج امن اور استحکام کی بحالی میں ناکام ہے ۔ حال ہی میں اسرائیل نے اس عدم استحکام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دمشق کے قریب شامی دفاعی اہداف پر حملے کیے ہیں ۔ ان حملوں میں اس نے درجنوں لڑاکا طیاروں ، ہیلی کاپٹروں اور اہم دفاعی بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے جبکہ اسرائیل نے گولان بفر زون میں بھی اپنا کنٹرول بڑھا دیا ہے ۔

اب آتے ہیں وطن عزیز کی طرف تو یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پاکستانی فوج کی ہی طاقت ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ملک آزاد اور محفوظ رہے ۔ ایک طاقتور فوج کے بغیر پاکستان اندرونی اور بیرونی خطرات کا شکار ہو سکتا ہے اور اپنے دشمنوں کے لیے ایک آسان ہدف بن سکتا یے۔ مضبوط فوج نہ ہونے کے نتائج شام، لیبیا،عراق اور افغانستان جیسے ممالک میں صاف دکھائی دیتے ہیں۔ یہ پاک فوج ہی یے جو ہمارے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو کوئی بھی گھناؤنی حرکت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچنے پر مجبور کرتی یے۔ مجھے فخر ہے کہ میرے ملک کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے جس کے بہادر فوجی اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھے ہوئے میری سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہیں۔ یہ بحث واضح طور پر پاکستان کے لیے ایک مضبوط فوج کی اہمیت پر بھی زور دیتی ہے اور فوج پر اٹھنے والے اخراجات کی ضرورت پر سوال اٹھانے والوں کو واضح جواب دیتی ہے ۔ پاکستان کے لوگ پاک فوج کے اہم کردار کو پوری طرح سمجھتے ہیں ۔ قوم مسلح افواج کو ملک کے حقیقی محافظوں کے طور پر تسلیم کرتی ہے اور ان کی غیر متزلزل حمایت کرتی ہے ۔

ایک اور اہم مسئلہ معاشروں میں پھیلی ہوئی گہری تقسیم اور نفرت ہے ۔ شام میں جاری صورتحال ایک واضح مثال ہے ۔ شام ، جو کبھی لیبیا کی طرح ایک پرامن ملک تھا ، نے 2010 سے 2024 تک ایک بہت بڑی قیمت ادا کی ہے- اس کے چار لاکھ سے زیادہ شہری اور دو لاکھ سے زیادہ فوجی ہلاک ہوئے ہیں، 6.7 ملین سے زیادہ افراد بے گھر ہو ئے ہیں اور 7 ملین سے زیادہ لوگ بیرون ملک ہجرت کر چکے ہیں ۔ صدر بشارالاسد کے دور کے اختتام کے بعد اب اصل تنازعہ شروع ہونے والا ہے ، کیونکہ لگ بھگ سو سے زیادہ مسلح گروہ کنٹرول کے لیے مقابلہ کریں گے جس میں مذہب اور فرقہ واریت تشدد کو مزید ہوا دے گی ۔ شامی عوام کی امیدیں اور خواب خونی اور ڈراؤنی حقیقت میں بدل گئے ہیں ۔

یہ المیہ غیر ملکی طاقتوں کے عوامی تاثرات میں ہیرا پھیری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.