عماد وسیم کا عامر اور بابر کے متعلق بڑا بیان، کرکٹ کے حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

307
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ عامر، عماد اور میری بہت اچھی دوستی ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ عامر، عماد اور میری بہت اچھی دوستی ہے، ہم ساتھ بیٹھ کر کھاتے ہیں۔

ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کپتان بابر اعظم اور اپنے درمیان اختلافات کی خبروں پر ردِ عمل دیا۔ انہوں نے کہا میڈیا میں میرے، عامر اور بابر سے متعلق کافی کچھ چل رہا تھا۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ہم ساتھ اٹھتے، بیٹھتے اور ساتھ کھاتے ہیں۔ آپ کسی دن ہم تینوں کو ساتھ کھڑا کرکے محمد عامر یا بابر اعظم سے پوچھ لیں، ایسا ایک فیصد بھی کچھ نہیں۔

اس سے قبل دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے پریکٹس اور میڈیا سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مجھ پر کسی کھلاڑی کا کوئی پریشر نہیں ہے۔ کوشش ہے ورلڈ کپ کھیلنے نہیں جیتنے جائیں۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ ‘میری ٹی 20 میں واپسی اس لیے ہوئی ہے کہ پاکستان کے لیے بہتر کریں. ورلڈ کپ ہمارے لیے بڑا ایونٹ ہے۔ تمام کھلاڑی کپتان بابر اعظم کو سپورٹ کر رہے ہیں، سب کی نظریں ہم پر ہیں، ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔’

اس موقع پر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بولے کہ ‘میں مکمل فٹ ہوں، کوشش ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کو جتواؤں۔ محمد عامرکے پاس تجربہ ہے، وہ لیگز کھیلتے ہیں، تجربہ بہت کام آتا ہے، عامر کی واپسی سےٹیم کو بہت فائدہ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.