پاکستان کا سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے کا قوی امکان

63
واشنگٹن: پاکستان کا سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے کا قوی امکان
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، سکیورٹی کونسل (یو این ایس سی) کے پانچ غیر مستقل ارکان کا تقرر آج کرے گی، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے کیلئے پر امید ہے۔ سلامتی کونسل 15 ممالک پر مشتمل ہے جس میں 5 مستقل ارکان اور 10 غیرمستقل ارکان شامل ہیں، غیر مستقل اراکین کو جنرل اسمبلی…

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کیلئے پاکستان کو 8 ویں مدت کیلئے جمعرات کو منتخب کیا جا سکتا ہے جبکہ پاکستان کے علاوہ دیگر چار ممبران اگلے دو سال کیلئے خدمات انجام دیں گے۔

پاکستان 2012-13، 2003-04، 1993-94 اور1983-84، 1976-77، 1968-69، اور 1952-53 کے دوران اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں خدمات انجام دے چکا ہے۔

سلامتی کونسل 15 ممالک پر مشتمل ہے جس میں 5 مستقل ارکان اور 10 غیرمستقل ارکان شامل ہیں، غیر مستقل اراکین کو جنرل اسمبلی دو سال کی مدت کیلئے منتخب کرتی ہے۔

سکیورٹی کونسل کی رکنیت کیلئے پاکستان کو 53 رکنی ایشیائی گروپ سے توثیق ملی ہے، انتخاب کے بعد پاکستان خطے میں امن و سلامتی، فلسطین اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے اصول کو برقرار رکھنے پر توجہ دے گا۔

پاکستان افغانستان میں بہتری، افریقا میں سکیورٹی چیلنجز کے منصفانہ حل کو فروغ دینے پر بھی توجہ دے گا۔

پاکستان کی اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے حوالے سے بیان میں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فوجی تعاون کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، کونسل کے رکن کی حیثیت سے اس معاملے پر پاکستان کی جانب سے فعال کردار ادا کرنے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.