مرغی کے گوشت کے استعمال کے صحت پر طبی فوائد

164
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

مرغی کا گوشت ناقابل یقین حد تک غذائیت سے بھرپور ہے اور دنیا بھر میں پروٹین کے مقبول ترین ذرائع میں سے ایک ہے، متوازن غذا کے ساتھ مرغی کا گوشت دیگر صحت کے فوائد کے علاوہ پٹھوں کے بننے اور وزن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

صحت سے متعلق اس رپورٹ میں وہ سب کچھ ہے جو آپ کو مرغی کے گوشت سے متعلق جاننے کی ضرورت ہے، بشمول اس کے فوائد، نقصانات اور غذائیت کے ساتھ ساتھ اسے اپنی خوراک میں شامل کرنے کے صحت مند طریقے۔

مرغی پروٹین کا بھرپور ذریعہ

مرغی کا گوشت مکمل طور پر پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے، سفید گوشت میں شمار کیے جانے والے اس گوشت میں تمام ضروری غذائیت اور امینو ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو جسم خود نہیں بنا سکتا۔

پروٹین انسانی جسم کے ہر خلیے میں پایا جاتا ہے، یہ جسمانی افعال کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

چکن میں پروٹین کی مقدار کٹ کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے، مثال کے طور پر، چکن بریسٹ کا 3 اونس 26 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے جبکہ پروں، رانوں اور ڈرم اسٹک کا وہی حصہ تقریباً 20 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے۔

پٹھوں کے بننے اور اِن کی دیکھ بھال میں مدد کرتا ہے

غذائی پروٹین آپ کے جسم کو امینو ایسڈ فراہم کرتا ہے جس کی اسے پٹھوں کے ٹشوز کی مرمت اور تعمیر کے لیے ضرورت ہوتی ہے، دیکھا گیا ہے کہ اگر پروٹین کی زیادہ مقدار لی جائے تو یہ پٹھوں کی بڑے پیمانے پر افزائش اور طاقت میں اضافہ کرتی ہے۔

مزید برآں، زیادہ پروٹین کیلوریز کی کم مقدار فراہم کرتی ہے اور وزن میں کمی کے دوران پٹھوں کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتی ہے، تاہم  پروٹین ناصرف ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو اپنی جسمانی ساخت کو سیڈول بنانا چاہتے ہیں بلکہ یہ صحت مند طریقے سے عمر میں اضافے کے لیے بھی مفید ہے۔

پروٹین کی ناکافی مقدار بوڑھے اور بالغوں میں پٹھوں کی ٹوٹ پھوٹ، پٹھوں کی نشوونما اور فعال میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

مرغی کا استعمال دماغ کی نشوونما اور افعال کو بہتر بنا سکتا ہے

چکن کولین اور وٹامن بی 12کا ایک بھرپور ذریعہ ہے۔

چکن میں وٹامن بی 12 کافی زیادہ پایا جاتا ہے، کولین اور وٹامن بی 12 دونوں غذائی اجزاء دماغی نشوونما اور اسے فعال رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق 90 سے 95 فیصد خواتین جو حاملہ ہیں وہ اپنی روزانہ کی کولین کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام رہتی ہیں، کولین کی زیادہ مقدار کا استعمال بچوں میں علمی صلاحیت کو بڑھانے کے کام آتا ہے، زیادہ کولین کا استعمال بوڑھے اور بالغوں کو ذہنی مشکلات سے بھی بچا سکتا ہے۔

جِلد اور جوڑوں کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے

چکن غذائی کولیجن کا ایک بہترین ذریعہ ہے، درحقیقت، بہت سے کولیجن سپلیمنٹس مرغیوں کی ہڈیوں، جِلد اور پنجوں سے کولیجن نکال کر بنائے جاتے ہیں۔

کولیجن بنیادی ساختی پروٹین ہے جو ہڈیوں، جِلد میں پایا جاتا ہے۔

جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے، ہمارا جسم کم کولیجن پیدا کرتا ہے، اس سے جوڑوں کا درد، پٹھوں کی کمزوری اور ہماری جِلد پر جھڑیاں پڑ سکتی ہیں۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چکن میں پائے جانے والا کولیجن جوڑوں کے درد اور سختی کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے، 18 جانوروں کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ مرغیوں سے ملنے والا کولیجن جِلد کی بڑھتی عمر کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

اگر آپ چکن کولیجن کے ممکنہ فوائد سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ چکن کی جِلد کے ساتھ کٹائی کروائیں اور اس کا استعمال کریں، آپ پوری چکن کی بچی ہوئی جِلد اور ہڈیوں کو ابال کر کولیجن سے بھرپور ہڈیوں کا شوربہ بھی بنا سکتے ہیں۔

چکن کا گوشت غذائیت کے لحاظ سے

چکن کی غذائیت اس کی کٹنگ، پکانے کے طریقے اور اس کے گوشت پر جِلد کے ہونے یا نہ ہونے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔

بغیر ہڈیوں کے، بغیر جِلد کے، پکی ہوئی چکن (بریسٹ) 3 اونس سرونگ میں 128کیلوریز، چربی 2.7 گرام، سیچوریٹڈ چربی 0.8 گرام، اَن سیچوریٹڈ چربی 1.7 گرام، سوڈیم 44 ملی گرام (ملی گرام)، کاربوہائیڈریٹ 0 گرام، فائبر 0 گرام، پروٹین 26 گرام، فاسفورس 18 فیصد (روزانہ کی مطلوبہ مقدار کا فیصد) سیلینیم 44 فیصد، کولین 20 فیصد، نیاسین (وٹامن B3) 64 فیصد، وٹامن (بی6) 58 فیصد، وٹامن (بی 12) 7فیصد پایا جاتا ہے۔

اس کے مقابلے میں چکن کی ران کے گوشت (جِلد سمیت) کے 3 اونس سرونگ میں کیلوریز 197، چربی 12.5 گرام، سیچوریٹڈ چربی  3.5 گرام تقریباً 18 فیصد، اَن سیچوریٹڈ چربی 7.9 گرام، سوڈیم 87 ملی گرام، کاربوہائیڈریٹ 0 گرام، فائبر 0 گرام، پروٹین 20 گرام، فاسفورس (روزانہ کی مطلوبہ مقدار کا فیصد) 15فیصد، زنک 13فیصد، سیلینیم  39فیصد، کولین 12 فیصد، نیاسین (وٹامن B3) 31 فیصد، وٹامن (بی6) 21، وٹامن (بی12) 16 فیصد پایا جاتا ہے۔

چکن کے گہرے رنگ کے گوشت میں جیسے کہ چکن کی ران، چکن کی چھاتی کی طرح سفید گوشت کی اقسام سے زیادہ چکنائی اور قدرے زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں۔

چکن کی رانوں میں زیادہ تر چربی اَن سیچوریٹڈ چکنائی ہوتی ہے جسے اعتدال میں استعمال کرنے سے دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

اس کے باوجود گہرا اور سفید دونوں رنگوں کا گوشت آپ کے لیے مفید غذائی اجزاء جیسے پروٹین، متعدد وٹامنز بی اور سیلینیم سے بھرپور ہوتا ہے۔

وٹامنز B آپ کے کھانے کو توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد کرتے ہیں، یہ خون کے سرخ خلیات کی پیداوار کے لیے بھی اہم ہیں۔

سیلینیم میں اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں، یہ آزاد ریڈیکلز کی وجہ سے سیل (خلیے) کو پہنچنے والے نقصان سے بچا سکتا ہے، سیلینیم ایک صحت مند مدافعتی نظام اور تھائیرائیڈ گلینڈ کے کام کے لیے بھی ضروری ہے۔

مرغی کے گوشت کے کیا نقصانات ہیں؟

مرغی سے بنی تمام غذائیں ایک جیسی نہیں ہوتی، مثال کے طور پر مرغی کے پروں، چکن نگیٹ تلی ہوئی اور روٹی سے کھانے والے سالن میں غیر صحت بخش چکنائی، کاربوہائیڈریٹس اور کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں۔

متعدد مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ پراسیس شدہ یا جما ہوا چکن کا گوشت کھانے سے دل کی بیماریوں، ٹائپ ٹو ذیابطیس اور بعض قسم کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پروسس شدہ گوشت میں سوڈیم اور پریزَرویٹِوز کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔

سوڈیم کی مقدار کو کم کرنے سے بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، خاص طور پر ہائی بلڈ پریشر والے لوگوں میں، پراسیس شدہ گوشت میں کچھ حفاظتی عناصر، جیسے کہ نائیٹریٹ، سرطان پیدا کرنے والے مرکبات کی تشکیل میں حصہ ڈالتے ہیں۔

اسی لیے تجویز کیا جاتا ہے کہ ہمیشہ مرغی کا تازہ گوشت استعمال کیا جائے۔

چکن کے گوشت کا استعمال کیسے کیا جائے ؟

چکن انتہائی ورسٹائل غذا ہے اور اسے مختلف طریقوں سے تیار کیا جا سکتا ہے، جس طرح سے اسے پکایا جاتا ہے اس سے اس کے غذائیت اور صحت پر فوائد پر خاصا اثر پڑ سکتا ہے۔

چکن کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کے کچھ صحت مند طریقے یہ ہیں:

چکن کو فرائی کرنے کے بجائے اسے اوون میں بیک کریں، گرل کریں یا زیتون کے تیل سے پین فرائی کریں۔

اپنی غذا میں بہت زیادہ چربی کو شامل کرنے سے بچنے کے لیے اعتدال میں رہتے ہوئے جِلد کے ساتھ چکن کا استعمال کریں۔

زیادہ تر چکن بریسٹ، بروکلی، شملہ مرچ، گاجر، اور زیتون کے تیل کا ایک ساتھ استعمال کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.