مالدیپ نے اسرائیلی شہریوں پر بڑی پابندی عائد کردی

41
مالدیپ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کے مالدیپ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مالدیپ کے صدراتی دفتر کے مطابق ملک میں اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے، کابینہ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

صدراتی دفتر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ فلسطینیوں کی امدادی مہم کے لیے مالدیپ کے صدر محمد معیزو خصوصی ایلچی بھی تعینات کریں گے۔ خیال رہے کہ خوبصورت سیاحتی مقامات کے لیے مشہور مالدیپ میں گزشتہ سال 11 ہزار اسرائیلی سیاح آئے تھے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکومت نے بھی اسرائیلی شہریوں کو مالدیپ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے مالدیپ میں موجود اسرائیلی شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کی تجویز دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.