بلوچ طلبہ بازیابی کیس، نگران وزیراعظم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے

53

اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بلوچ طلبہ بازیابی کیس میں
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے
انوارالحق کاکڑ کی پیشی کے موقع پر عدالت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلبہ بازیابی کیس کی سماعت آج ہو رہی ہے
جہاں جسٹس محسن اختر کیانی کیس کی سماعت کر رہے ہیں
عدالت نے آج نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وزراء اور سیکریٹریز کو طلب کررکھا ہے
ان اعلیٰ شخصیات کی پیشی کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے قبل ان کا سکیورٹی اسکواڈ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا۔

29/02/24

All Rights reserved

Daily Sarzameen is determined in providing the content for everyone which includes entertainment, politics, trending issues and many more.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.