سارے تندور کل سے بند

47
تندورپر پابندی
لاہور نان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کل سے پنجاب بھر میں تندور بند کر دینے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی قیمت کے تنازع پر کل سے ہڑتال پر جانے کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب بھر میں بدھ سے تندور بند کر دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور نان کی قیمت کو اوپن کیا جائے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب حکومت سستی روٹی بیچنے کا کہہ رہی ہے تو سستی روٹی کے حساب سے آٹا بھی فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ لاہور شہر کے مختلف تندوروں کا دورہ کر کے روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی تھی۔

تاہم تندور مالکان نے آٹے کی زائد قیمت کو جواز بناتے ہوئے اس قیمت پر روٹی فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے روٹی کی نئی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس حوالے سے نان بائی ایسوسی ایشن نے عدالت سے بھی رجوع کیا تھا جس نے روٹی میں کمی کا نوٹفیکیشن معطل کر دیا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.