میرا ہدف پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ہے، محمد عامر کا بڑا بیان

40
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ پہلے سے زیادہ فٹ محسوس کر رہا ہوں، ادھورا کام مکمل کرنا چاہتا ہوں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے ٹیم میں سلیکٹ ہونے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوبارہ کھیلنے کا احساس شاندار ہے۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ میں ادھورا کام مکمل کرنا چاہتا ہوں اور میرا ہدف پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ٹیم مینجمنٹ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، ان کے اعتماد پر پورا اترنا چاہتا ہوں۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ‘میں چار سال بعد دوبارہ ٹیم میں آیا ہوں اور جب آپ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں تو اس احساس کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔ میں خود کو 2019 سے زیادہ فٹ محسوس کررہا ہوں۔’

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ جب تک آپ فٹ نہ ہوں، آپ اپنا بہترین کھیل پیش نہیں کر سکتے تو مزید بہتر سے بہتر کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہوں۔

خیال رہے کہ محمد عامر کا نام آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم آئرلینڈ ویزے کے حصول میں تاخیر کے باعث فاسٹ باؤلر کی روانگی ملتوی کر دی گئی تھی۔

 

تبصرے بند ہیں.