آڈیولیک کیس: علی امین گنڈاپور پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

70
علی امین گنڈاپور
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم اسد خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کردی۔

بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم اسد خان پر فرد جرم کے لیے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کی ایک شخص کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوگئی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پوچھ رہے ہیں کہ بندوقیں کتنی ہیں، جس پر دوسرا شخص کہتا ہے کہ بہت ہیں۔

تبصرے بند ہیں.