معروف اسٹرولاجر کی تیسری جنگ عظیم سے متعلق انوکھی پیشگوئی وائرل

9
پہلی اور دوسری جنگ عظیم جہاں دنیا بھر کی توجہ آج بھی سمیٹے ہوئے ہیں، وہیں بھارت سے تعلق رکھنے والے اسٹرولاجر کی جانب سے تیسری جنگ عظیم کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے۔

اگرچہ کئی اسٹرولاجرز کی جانب سے تیسری جنگ عظیم کے حوالےسے مختلف پیش گوئیاں کی جاتی رہی ہیں، تاہم بھارتی اسٹرولاجرز کا دعویٰ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خوشال کمار کی جانب سے تیسری جنگ عظیم کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے۔

لنکڈ ان پروفائل پر اسٹرولاجر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا جس میں کہنا تھا کہ 2024 جنگوں کے حوالے سے پیش گوئیوں میں توجہ حاصل کر چکا ہے،جبکہ 8 مئی اس حوالے سے کافی اہمیت کی حامل تھی۔

جبکہ خوشال کمار کا کہنا تھا کہ شمالی اور جنوبی کوریا، چین اور تائیوان، گلف ممالک کی جانب سے اسرائیل کی شمولیت، روس اور یوکرین جنگ اور اس پر نیٹو کا ردعمل، یہ تمام اہم عالمی موضوعات زیر بحث رہیں گے۔

جبکہ بھارتی اسٹرولاجر کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک میں کچھ افراد کو بڑے تشویشناک ابھرتے ہوئے منظر نامے سے نمٹنا مشکل ہو سکتا ہے۔ جبکہ کچھ اس مشکل صورتحال کے پیش نظر مستعفی ہو جائیں گے۔ سیاسی عدم استحکام بھی دنیا کے کئی ممالک میں جاری رہے گا۔

جبکہ کمار کی جانب سے مختلف ممالک کے حوالے سے کہنا تھا کہ فوج کئی ممالک میں کنٹرول حاصل کر لے گی۔

جبکہ تیسری جنگ عظیم کے حوالے سے دعوے میں خوشال کمار کا کہنا تھا کہ اب، منگل 18 جون 2024 کو تیسری جنگ عظیم کی شروعات کے امکانات بڑھ رہے ہیں، تاہم 10 اور 29 جون بھی اس حوالے سے اہم دن ہیں

تبصرے بند ہیں.