عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے غیر مشروط معافی مانگ لی

36

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے توہینِ عدالت کی درخواستوں پر تحریری جواب جمع کروا دیا۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے اپنے اقدام کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی ہے، جس پر سپریٹنڈنٹ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

دورانِ سماعت جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر اس متعلق عدالت کو مطمئن کریں۔ جس کے بعد عدالت نے علامہ ناصر عباس کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دیدیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.