ایشیا کپ کی سیکیورٹی کیلئے فوج، رینجرز تعیناتی کی منظوری

385
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے ایشیا کپ کے پاکستان میں ہونے والے میچز کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی27 اگست سے 6 ستمبر تک ہو گی۔

پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہو گی، پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہو گی، ایشیا کپ کی سیکیورٹی کے لیے اسپیشل فورسز اسٹینڈ بائی رہیں گی۔

نگراں پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی، ایشیا کپ کے 4 میچ پاکستان میں شیڈول ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور 3 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.