میتھیو ہیڈن کی ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی

17
میتھیو ہیڈن
سابق آسٹریلوی کرکٹر و قومی ٹیم کے سابق مینٹور میتھیو ہیڈن نے بھی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے پاکستان کو اپنی ٹاپ فور ٹیموں سے باہر کردیا۔

ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر میتھیو ہیڈن نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ٹاپ فور ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں پاکستانی ٹیم کے مینٹور کے طور پر خدمات انجام دینے والے ہیڈن نے بھی میگا ایونٹ کیلئے گرین شرٹس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ڈراک ہارس ہے۔

شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ ان کا فاسٹ باؤلنگ بہتر کمبینیشن ثابت ہوسکتا ہے جبکہ عامر حارث اور عماد کی واپسی سے انکا اسکواڈ مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم، محمد رضوان اور فخر زمان بیٹنگ لائن کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں، اگر فیلڈنگ میں قابل ذکر رہتی ہے تو یقینی طور پر پاکستان بھی ٹاپ فور میں شامل ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے لندن میں موجود ہے، قومی ٹیم یکم مئی کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے انگلینڈ سے براستہ امریکا روانہ ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.