شفقت اللہ مشتاق ،ضلع راجن پور کے مسیحا

27

رودادِ خیال ۔۔۔صفدر علی خاں

شفقت اللہ مشتاق کی لاہور سے سیکرٹری شپ سے فیلڈ میں تبادلے کی خبر اگرچہ معمول کی کارروائی ہی تھی مگر ہمارے لئے ایک مایہ ناز کالم نگار ،ممتازشاعر اور سب سے بڑھ کر چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر کر زندگی کی حقیقی رعنائی سے روشناس کرانے والے سچے اور کھرے دوست کی جدائی نے اسے غیر معمولی بنادیا تھا ۔شفقت اللہ مشتاق کے ڈپٹی کمشنر راجن پور تبادلے کی خبر نے کچھ ماحول افسردہ بنایا ہوا تھا میں ابھی یہ سوچ رہا تھا کہ انہیں مبارکباد کیسے دوں ؟ تاہم فون کرکے انہیں راجن پور کی ڈپٹی کمشنر کی پوسٹ پر تعیناتی کی مبارکباد دے ہی ڈالی ،کچھ دنوں بعد ہمیں شفقت اللہ مشتاق راجن پور کی تحصیلوں میں عوامی خدمت کیلئے اس قدر سرگرم نظرآئے کہ وہ قومی اخبارات کی شہ سرخیاں بن گئے ،وہ پسماندہ علاقوں میں جاکر لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر کرنے کی جستجو کرتے نظر آئے ،گزشتہ ماہ کے اختتام پر تبادلے سے قبل انکی وزیراعلی’ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں انہیں ضلع راجن پور تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،شفقت اللہ مشتاق نے وزیراعلی’ پنجاب مریم نواز شریف کو عوامی خدمت سے سرشار پایا اور انکے ویژن کی بڑی تعریف کی ،شفقت اللہ مشتاق نے پنجاب میں کئی اہم سرکاری عہدوں پر کام کرکے کارکردگی کی اعلیٰ مثال پیش کی ہے ،وزیراعلی’پنجاب مریم نواز شریف نے بھی انکے اسی عمل سے متاثر ہوکر راجن پور جیسے ضلع کی ڈپٹی کمشنرشپ دینے کا فیصلہ کیا ،سفقت اللہ مشتاق کی تقریبآ ایک ماہ کی کارکردگی نے ثابت کردیا ہے کہ انکی بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی سے صوبے میں انتہائی عمدہ مثال قائم ہوئی ہے ۔چاروں صوبوں کے سنگم پر واقع ضلع راجن پور کی تحصیلوں روجھان ،جام پور اور تحصیل راجن پور کے رکے ہوئے تمام ترقیاتی کام شروع ہوگئے۔شفقت اللہ مشتاق نے جب چارج سنبھالا تو برسات کا موسم
پورے جوبن پر تھا ،نکاسی آب کے حوالے سے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ سارے بندوبست بروقت کرکے شفقت اللہ مشتاق نے شہریوں کے دل جیت لئے ۔ان پسماندہ علاقوں میں بھی شفقت اللہ مشتاق نے جاکر داد رسی کی جہاں پہلے کوئی افسر نہیں جاسکا ،ہر سائل کی درخوست پر کارروائی سے پہلے اسکی تحقیق کیلئے شفقت اللہ مشتاق خود موقع پر پہنچے اور فوری طور پر داد رسی کی ہدایت کرتے ہوئے عملدرآمد کی بھی نگرانی کی گئی ،راجن پور کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والے سائلین،اصغر ،عمر ،سرور،
منور ،قیصر ،مائی جنداں سمیت کئی خواتین نے روزنامہ سرزمین کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب بھی کوئی سائل ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کے پاس گیا انہوں نے اسکی فوری داد رسی کردی ،ان کا کہنا تھا کہ شفقت اللہ مشتاق ضلع راجن پور میں مسیحا بن کر آئے ہیں ،عوامی مسائل کو سمجھتے ہوئے انہیں برقت حل کرنے کی صلاحیت اور ہنر رکھنے والی شخصیت کو پہلی بار قریب سے دیکھ رہے ہیں ،یہ تو علاقے کے لوگوں کی نئے ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کے بارے میں رائے ہے جبکہ انہوں نے اس سے بڑھ کر اپنا تمام تر وقت راجن پور ضلع کی ترقی اور بہبود کے لئے وقف کردیا ہے ،انہوں نے برسوں سے رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کو بروقت پایہ ء تکمیل تک پہنچانے کا اہتمام کیا ہے ،پورے ضلع کی انتظامیہ کو جگا دیا ہے ،وہ ہر معاملے کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لیکر اس کو بہترین انداز میں مکمل کرنے کیلئے روزانہ کئی میٹنگز کرتے ہیں ،ماہرین کی مشاورت سے منصوبوں کی نگرانی کا بھی انتہائی جامع اور مربوط پروگرام بنایا ہے ، عملدرآمد کی راہ میں حائل ہر طرح کی رکاوٹ بھی دور کرکے مقامی لوگوں کو ریلیف دینے کی صورت نکال کر دکھائی ہے ۔شفقت اللہ مشتاق نے کھلی کچہریاں لگاکر سائلین کو فوری ریلیف دینے کے پروگرام کو انتہائی تیزرفتاری کے ساتھ جاری رکھا ہے وہ ضلع بھر کے تمام مسائل کو سمجھنے کیلئے سرگرم رہتے ہیں اور انہیں حل کرنے کی خاطر فوری اقدامات کرتے ہیں ۔شفقت اللہ مشتاق واقعی ضلع راجن پور کے عوام کیلئے ایک مسیحا بن کر آئے ہیں ،ان کی ہر سرگرمی عوامی بہبود کے کاموں پر مبنی ہے ،انہیں ضلع راجن پور کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.