محمد رضوان نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر اہم اعزاز اپنے نام کر دیا
گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔
اس میچ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے کپتان بابراعظم اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا، جنہوں یہ کارنامہ 81، 81 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔
محمد رضوان نے محض 79ویں اننگز میں 3 ہزار ٹی20 انٹرنیشنل رنز مکمل کیے، وکٹ کیپر بیٹر نے میچ میں کیویز کیخلاف 34 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔
واضح رہے کہ پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.