#کالم

سو لفظوں کی کہانی

111

پردیس

بیٹا ڈیجیٹل مشین بھجوا دینا، بی پی اور شوگر کی،
اور ہاں ماں کے لیے پیروں تک پڑتا کوٹ بھیجنا لازمی، سردی آ گئی ہے،
سنو بھیا! میرے لیے نیا لیپ ٹاپ بھیجنا نا بھولنا، پچھلی دفعہ بھی آپ نے اپنی چھوٹی سے وعدہ کیا تھا،
یار بھائی، دوستوں کے ساتھ جاتا ہوں شرمندگی ہوتی ہے،
اپنے لیے موٹر سائیکل لینا ہے،
پلیز پیسے بھیج دینا۔۔۔۔۔
دوسو سب کی فرمائشیں سن رہا تھا،
اور ہاں میں ہاں ملا رہا تھا،
اچانک اسے یاد آیا کہ زیادہ دیر بات نہیں کر سکتا،
سیکنڑوں فٹ اونچی عمارت پر سٹیل فکسنگ کر رہا تھا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے