آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، نواز شریف

76

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو لکھے گئے خط کو ریاست مخالف قرار دیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے سیاسی جماعت کا نام لیے بغیر کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے خط وہی لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے، کوئی دوسری سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی، آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔

نواز شریف نے کہا کہ ’سیاسی جماعتیں صرف اس طرح خط نہیں لکھ سکتیں، ایسا صرف وہی لوگ کر سکتے ہیں جو بااختیار ہیں۔‘

اسی سلسلے میں نواز شریف بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ نے کہا تھا کہ عمران ** خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھا جائے گا، جس میں کہا جائےگا کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں جتنے حلقوں میں دھاندلی ہوئی وہاں آڈٹ کرایا جائے۔

01/03/24

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.