کراچی کے بازاروں میں مہنگی اشیاء کے باعث شہری پریشان

63
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے بازاروں میں مہنگی اشیاء کے باعث شہری پریشان ہیں۔

شہر میں ٹماٹر درجہ اول کی 100 سے 120 روپے کلو میں فروخت جاری ہے جبکہ لال آلو اور پیاز بازار میں 80 سے 100روپے کلو میں بک رہے ہیں۔

 مارکیٹ میں پھول گوبھی 100، توری 80 اور بھنڈی 100 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے ایک شہری نے کہا ہے کہ مہنگائی نے مار دیا لیکن کمشنر اور ٹیم باہر نہیں نکل رہی، سبزی فروش من مانی قیمتوں میں سبزیاں بیچ رہے ہیں۔

اس حوالے سے ایک سبزی فروش نے کہا کہ بلوچستان سے سبزی آرہی ہے اس وجہ سے مہنگی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.