بجٹ 25-2024، جائیدادکی خریدوفروخت پر فائلر پر 15اور نان فائلر پر 45 فیصد تک ٹیکس لگےگا

30

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر)بجٹ 25-2024 میں جائیداد کی خریدوفروخت پر فائلرز اور نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح میں اضافےکی تجویز ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال پراپرٹی پر کیپٹل گین پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق جائیداد کی خریدوفروخت پر فائلر پر 15 فیصد ٹیکس لگےگا جب کہ نان فائلرز کے جائیداد خریدنے اور بیچنے پر 45 فیصد تک ٹیکس لگےگا۔

غیرمنقولہ جائیدادوں پر فائلرز، نان فائلرز اور تاخیر سے فائل ہونے والوں کے لیے الگ الگ ریٹ لانےکی تجویز ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام سے معیشت کو دستاویزی بنانے میں مدد ملے گی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں افواہوں کا خاتمہ ہوگا۔ اس طرح عوام کو بھی مناسب رہائش ملےگی۔

In Budget 2024-25, property sales will be taxed up to 15% on filers and 45% on non-filers.

According to the budget document, the filer will be taxed at 15% on the purchase and sale of property while the non-filers will be taxed up to 45% on the purchase and sale of property.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.