6 جون تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

72
 بالائی پنجاب میں 6 جون تک طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کردیا
پرونشنل ڈیزاسٹر میجنمٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) نے بالائی پنجاب میں 6 جون تک طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔

بدھ کو ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بالائی پنجاب میں 6 جون تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں، آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔

ڈی جی کا کہنا تھا کہ شہری خراب موسمی صورتحال میں کھلے آسمان تلے مت جائیں، ضلعی انتظامیہ خاص طور پر 24 گھنٹے الرٹ رہیں۔

تبصرے بند ہیں.