پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے،فی تولہ 2900 کا اضافہ

101
پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے،فی تولہ 2900 کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، ایک ہی دن میں فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 486 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 1903 روپے ہوچکی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اُچھال دیکھنے میں آیا ہے، فی اونس قیمت 4 ڈالر اضافے کے بعد 1 ہزار 919 ڈالر ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.