پی ایس ایک 100 انڈیکس میں 79 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کاروبار مدھم رہا۔ بینچ مارک 100 انڈیکس 79 پوائنٹس کم ہو کر 47 ہزار 671 ہے۔ انڈیکس 283 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 19 کروڑ 20 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 6 ارب 52 کروڑ روپے رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 13 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 91 ارب روپے ہے۔