انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 301 روپے ہوگئی

95
فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹر بینک میں ڈالر 78 پیسے مہنگا ہو کر 301 روپے پر بند ہوگیا۔

رواں ماہ (اگست) میں ڈالر 14 روپے 36 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 314 روپے برقرار ہے، جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا فرق 13 روپے ہے۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 300 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔

علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 اگست کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 13 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 13 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کمی سے ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 24 کروڑ ڈالر رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.