وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ جاپان

آج کا اداریہ

6

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اپنی کابینہ کے متعلقہ ارکان کے ہمراہ جاپان کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی ہیں ۔ اس دورے کو پنجاب کی ترقی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے ۔دورے کے دوران مریم نواز نے جاپان کو  ہائبرڈ کاروں کی پنجاب میں تیاری اور اسمبلنگ کی دعوت دی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹوکیو میں کار سازکمپنی کےہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے کارسازکمپنی کےایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ سےملاقات کی، ملاقات کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اور اسمبلنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے جاپان کے بین الاقوامی امور کے سینئر نائب وزیر سے بھی ملاقات کی، مریم نوار نے جاپان کو ہائبرڈ کاروں کی پنجاب میں تیاری اور  اسمبلنگ کی دعوت دی۔
اس موقع پر  پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے تعاون کا خیر مقدم  کرتے ہوئے اعلان ہوا کہ لاہور اور  راولپنڈی کےدرمیان ہائی اسپیڈٹرین کےذریعے نئے دور  کا آغازکریں گے۔
اسکے علاوہ انہوں نے شہری ترقی کے لیے جاپانی ماڈل اپنانے اور صوبے میں ویسٹ ٹریٹمنٹ کے لئے جدید جاپانی ٹیکنالوجی استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے جاپان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا اور اساہی کو، یوکوہاماسٹی، کانا گاوا، وا شیماکو، ہوڈوگاوا کو کے ویسٹ ٹریٹمنٹ سسٹمز کا معا ئنہ کیا۔
وزیراعلی پنجاب کو جاپان کے شہروں کے کوڑے کرکٹ، گندے پانی اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، یوکو ہاما آبادی کے لحاظ سے جاپان کا دوسر اسب سے بڑا شہر ہے، یوکو ہاما سالڈ ویسٹ اینڈ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلان روزانہ 1.5 ملین میٹر ویسٹ واٹر کی صفائی کرتا ہے۔
یوکو ہاما ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کچرے سے توانائی بنانے والے کئی پلانٹ بھی چلارہا ہے، اس توانائی کو مقامی آبادی کے لئے ہیٹنگ سسٹم کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔
یوکو ہاما ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کچرے کو جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں سے ٹھکانے لگانے کا مثالی ادارہ ہے، جدید پلانٹ اور خودکار نظام کے ذریعے کچرے کو دوبارہ قابل استعمال بنانے والے اجزا کو الگ کیاجاتا ہے، صنعتی شہر ہونے کے باوجود یوکو ہاما اعلی ترین ماحولیاتی معیارات میں سرفہرست ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکوہاما کی ماحولیاتی اور شہری ترقی کے ماڈل کو پنجاب میں لاگو کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جاپان کے یوکوہاما ویسٹ واٹر اور سالڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں کچرے کی ری سائیکلنگ، توانائی پیدا کرنے اور سیوریج سسٹم کے جدید طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا شہری ترقی کے لیے جاپانی ماڈل اپنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے شہر یوکوہاما کا دورہ کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہری ترقی کے جدید جاپانی ماڈل سے سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ان کے وفد کو یوکوہاما کے ٹاؤن ہال میں اربن ڈویلپمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں جدید ٹرانسپورٹ، ماحولیاتی منصوبہ بندی، انفراسٹرکچر اور سمارٹ سٹی ماڈلز پر روشنی ڈالی گئی۔
ملاقاتوں میں صوبہ پنجاب اور یوکوہاما کے درمیان سٹی ٹو سٹی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ اس تعاون میں ماحولیاتی بہتری، اربن پلاننگ، پبلک ٹرانسپورٹ، اور سمارٹ سٹی انفراسٹرکچر کے مختلف شعبے شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ نے روای اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) اور یوکوہاما کے اداروں کے مابین ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پنجاب میں سڑکوں اور عمارتوں کے معیار کو جاپان کے برابر لانےکے منصوبے شامل ہیں
دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے جدید جاپانی چیئر لفٹ اور ائیر کیبن منصوبوں کا بھی معائنہ کیا، جنہیں سیاحتی ترقی اور شہری آمدورفت میں انقلاب کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ جاپان کے کن ہن ریجن میں واقع ٹوکیو، کاواساکی اور یوکوہاما تینوں شہر جاپان کا سب سے بڑا صنعتی زون شمار کیے جاتے ہیں۔ یوکوہاما کو مئی 2025 میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ کانفرنس میں ایشیا کا سب سے ترقی یافتہ ماحول دوست شہر قرار دیا جا چکا ہے۔
، جس کا مقصد پنجاب میں بین الاقوامی معیار کی ترقیاتی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے عالمی تعاون حاصل کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یوکوہاما ٹاؤن ہال کا دورہ، جاپانی ماڈل پر اربن ڈویلپمنٹ، ریلوے اپ گریڈیشن اور جدید ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یوکوہاما بندرگاہ کا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یوکوہاما بندرگاہ کا دورہ ، لاہور کو دریا کے کنارے جدید عالمی معیار کا شہر بنانے کے منصوبے پر بات چیت ہوئی۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ یوکوہاما ٹیم کو لاہور آنے اور روڈا کے کام کا جائزہ لینے کی دعوت دی گئی جو قبول کرلی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یوکوہاما بندرگاہ کا دورہ۔ لاہور کو دریا کے کنارے جدید عالمی معیار کا شہر بنانے کے منصوبے پر بات چیت ہوئی۔ یوکوہاما ٹیم کو لاہور آنے اور روڈا کے کام کا جائزہ لینے کی دعوت دی گئی جو قبول کرلی گئی۔
مریم نواز نے یوکوہاما کے تاریخی ریڈ برک وئیر ہاؤس کا دورہ کیا، کمیونٹی ویلفیئر سینٹر میں بچوں کی جانب سے تیار کردہ دستکاری اور تخلیقی نمائش کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یوکوہاما کے تاریخی ریڈ برک وئیر ہاؤس کا دورہ۔کمیونٹی ویلفیئر سنٹر میں بچوں کی جانب سے تیار کردہ دستکاری اور تخلیقی نمائش کا معائنہ کیا۔
انہوں نے نے جاپان کے قدیمی نیہو باشی برج کا دورہ بھی کیا۔نیہوباشی برج پیدل واک کرنے والوں کے لئے دلچسپی کا باعث ہے۔
نیہوباشی ٹوکیو کا مشہور واٹر فرنٹ ٹوکیو سٹیشن اور دیگر ڈسٹرکٹ کو باہم منسلک کرتا ہے۔نیہوباشی برج کی قدیمی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے انڈر گراؤنڈ ایکسپریس وے اگلے چند سال میں مکمل ہوجائے گا۔نیہوباشی ایکسپریس وے جاپان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بننے والامیگا پراجیکٹ ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز  کونیہوباشی ایکسپریس وے پراجیکٹ کے ماحول دوست اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ  نے نیہوباشی ری ڈویلپمنٹ کے ہب ”وسٹا“(VISTA)کا بھی جائزہ لیا۔
وزیر اعلی پنجاب  نے پنجاب

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.