پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن عالیہ رشید عہدے سے کیوں مستعفی ہوئیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

15
پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن عالیہ رشید
عالیہ رشید نے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

عالیہ رشید نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ وہ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن پی سی بی کے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں۔

عالیہ رشید کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے سمیع الحسن کو نیا ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن مقرر کردیا۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2023 کو پی سی بی نے سینیئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا۔

عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پرکام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔

وہ پچھلے 35 سال سے اسپورٹس جرنلسٹ کے طورپرکام کررہی ہیں اور نجی نیوز چینل کے ساتھ کرکٹ اینالسٹ کے طور پر بھی وابستہ ہیں۔

تبصرے بند ہیں.