ایک بات میری سمجھ سے باہر ہے یار،
کہ تمہارا نا صرف ریاست فارس سے شدید فقہی اختلاف رہتا ہے،
بلکہ نظریاتی طور پر بھی تم ان کے ناقد ہی رہے ہو،
ہمیشہ ان پر تنقید ہی کرتے ہو،
لیکن اس محاذ آرائی میں تم نے اچانک ان کی حمایت شروع کر دی ہے،
وجہ کیا ہے؟ میں نے دوسو سے پوچھا۔
وہ اپنے عقائد میں کٹر تھا۔۔۔
دوسو کا جواب مجھے لاجواب کر گیا۔۔۔
میرا ان سے اختلاف ضرور ہے،
لیکن ایک مسلمان ہوں،
اور کلمہ گو کے مقابلے میں یہود کی حمایت کیسے کروں؟
دوسو پرعزم لہجے میں بولا۔