سندھ حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

24
حکومت سندھ نے عید الفطر پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے
سندھ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ حکومت سندھ نے عید الفطر پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات بدھ 10 اپریل سے ہفتہ 13 اپریل تک ہوں گی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر پر 10 سے 13 اپریل تک عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.